ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس نے گڈکری اور پربھو پر وزارتی عہدہ کی اخلاقیات کی خلاف ورزی کاالزام لگایا

کانگریس نے گڈکری اور پربھو پر وزارتی عہدہ کی اخلاقیات کی خلاف ورزی کاالزام لگایا

Sat, 25 Nov 2017 11:40:51    S.O. News Service

نئی دہلی،24؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے نجی کمپنی انڈیا فیڈریشن آف گرین انرجی (آئی ایف جی ای )سے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری اور وزیر کامرس سریش پربھو کے رشتوں پر آج سوال اٹھاتے ہوئے اسے وزارتی عہدہ کی اخلاقیات کے منافی قراردیا۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکز ی وزیر جے رام رمیش نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا کہ مسٹر گڈکری اور مسٹرپربھوآر ایس ایس کی نظریات سے وابستہ ہیں اورمسٹرگڈکری کے پرائیوٹ سکریٹری ویبھو ڈانگے آئی ایف جی ای کی قومی مجلس عاملہ کے رکن ہیں۔مسٹر رمیش نے کہاکہ مودی حکومت کے ان دووزیروں کایہ رول وزارتی عہدہ کی اخلاقیات کے منافی ہے۔


Share: