کاروار 18/ستمبر(ایس او نیوز)کرناٹکا پولیوشن کنٹرول بورڈ،کاروار لیگل ایڈ سیل،پریمیئر پی یو کالج باڈ اور ڈسٹرکٹ سائنس سنٹرکاروار کے اشتراک سے انٹرنیشنل اوزون لیئر پروٹیکشن ڈے منایا گیا۔
پریمیئر پی یو کالج میں منعقدہ اس پروگرام کا افتتاح محکمہ جنگلات کے افسرمسٹرگنپتی کے نے درخت کو پانی دے کرکیا اور اوزون لیئر ڈے منانے کے تعلق سے خطاب کیا۔ ڈسٹرکٹ لیگل ایڈ سیل کے ممبر سکریٹری دیویندرا پنڈت نے مہمان خصوصی کے بطور شرکت کی اور طلباء کو اوزون لیئر اور اس سے متعلقہ قوانین کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اوزون لیئر کے تحفظ میں طلباء کا اہم کردارہونا چاہیے۔
پروگرام کی صدرات پریمئر ایجو کیشن سوسائٹی کے صدر این جی کامت نے کی۔ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ کی شریمتی سوگندھا کوری نے پروگرام کے تعلق سے افتتاحی خطاب کیا۔ضلع شمالی کینرا سائنس سنٹر کے اعزازی سکریٹری ڈاکٹر وی این نائک نے اوزون لیئر کے بارے میں معلوماتی لیکچر دیااور اس لیئر کے نقصان سے انسانوں پر ہونے والے اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔پروگرام میں شہر کے معززین کے علاہ کالج کے اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد شریک رہی۔