کاروار 14/ستمبر(ایس او نیوز/موصولہ) کوڈی باغ کے آبکاری دفتر کے قریب واقع مسجد فرقان میں نماز عیدالاضحی منگل کے دن صبح ٹھیک سات بجے ادا کی گئی۔مولانا منیر ایم شریف نے دوگانہ نماز پڑھائی اور خطبہ دیتے ہوئے عیدالاضحی کی اہمیت اور مقصد پر بھرپور روشنی ڈالی۔اس موقع پر شہر کے معززین اور سماجی خدمت گاربڑی تعداد میں شریک رہے۔ خواتین کے لئے بھی پردے کے اہتمام کے ساتھ عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کا انتظام کیا گیا تھا، لہٰذا بڑی تعداد میں خواتین بھی نماز میں شریک رہیں۔