ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چکبالاپور ضلع ڈپٹی کمشنردیپتی کنڈی کا اچانک چنتامنی دورۂ ؛ دلت سنگھرش سمیتی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کوکئی شکایات

چکبالاپور ضلع ڈپٹی کمشنردیپتی کنڈی کا اچانک چنتامنی دورۂ ؛ دلت سنگھرش سمیتی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کوکئی شکایات

Tue, 06 Sep 2016 11:30:11    S.O. News Service

چنتامنی:5 /ستمبر(محمد اسلم؍ ایس او نیوز) چکبالاپور ضلع ڈپٹی کمشنردیپتی کنڈی کے اچانک چنتامنی دورۂ کے موقع پردلت سنگھرش سمیتی کے کارکنوں نے ڈپٹی کمشنر سے شکایت کی کہ چنتامنی میں پچھلے دو سال قبل امبیڈکر بھون تعمیر کرنے کے لئے سنگ بنیاد رکھی گئی تھی لیکن پچھلے کئی مہینوں سے امبیڈکر بھون کا تعمیری کام زیر التواء میں پڑا ہوا ہے حکومت سے امبیڈکر بھون تعمیر کرنے کے لئے فنڈ بھی جاری کردیا گیا ہے لیکن ٹھیکداروں کی لاپرواہی سے کام ٹھپ پڑا ہوا ہے اسلئے امبیڈکر بھون کا تعمیری کام کو شروع کرکے اُسے جلد سے جلد پائے تکمیل تک پہنچایا جائے ، انہوں نے اس ضمن میں متنبہ کیا کہ اس پر فوری کاروائی نہیں ہوئی تو دلت سنگھرش سمیتی کے کارکنان چکبالاپور ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو احتجاج کریں گے۔

دلت سنگھرش سمیتی کے کارکنوں نے ڈپٹی کمشنر سے اس بات کی بھی شکایت کی کہ چنتامنی تعلقہ میں سود کا کاروبار عروج پر ہے اس پر قابو پانے کے لئے محکمہ پولیس ناکام ہے شہر میں کئی لوگ میٹر بڈی کے نام پر عوام سے دوگنا سود وصول کررہے ہیں جس سے کئی افراد برباد اور بے گھر ہوچکے ہیں تعلقہ کے اکثر مقامات پر مٹکہ اور رائس پلنگ کا دھندا گھروں میں چل رہا ہے مگر پولیس اس پر بھی قابو پانے میں ناکام ہے ۔حلقہ کے مختلف دیہی علاقوں میں غیر قانونی طور پر شراب کی فروخت جاری ہے شہر کے اکثر میڈئیکل اسٹورس میں نشیلی دوائیاں فروخت کی جارہی ہے کئی محلوں میں غیر قانونی گانجہ فروخت کیا جارہا ہے ۔دیہی علاقوں میں نقلی غیر قانونی شراب کھلے عام فروخت کیاجارہا ہے۔

دلت سنگھرش سمیتی کے کارکنوں نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ دیہاتوں میں کبھی کبھی پانی نہیں ملتامگر شراب ہروقت اورہرجگہ دستیاب ہے۔ ڈپٹی کمشنر دیپتی کنڈی نے دلت سنگھرش سمتی کے کارکنوں کی شکایتوں کو سننے کے بعد کہا کہ وہ ان شکایتوں پر فوری کاروائی کریں گے۔ اس موقع پر دلت سنگھرش سمیتی کے کنوینر قوالی وینکٹ رونپا لکشمی نارائن ریڈی منسپالٹی کمشنر ایم۔راجنا چکبالاپور ضلع کی پلنگ ڈائرکٹر رینوکہ تحصیلدار گنگنا وغیرہ موجود تھیں۔


Share: