ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی: اساتذہ خود اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخلہ کرائیں: کرشناریڈی

چنتامنی: اساتذہ خود اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخلہ کرائیں: کرشناریڈی

Thu, 15 Sep 2016 17:20:08    S.O. News Service

چنتامنی:15 /ستمبر(محمد اسلم۔/ ایس او نیوز) سرکاری اسکولوں کے اساتذہ بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ سرکاری اسکولوں میں بچوں کی تعداد کیوں کم ہوتی جارہی ہے سرکاری اسکولوں میں طلباء کی گھٹتی ہوئی تعداد کے ذمہ دار خود سرکاری اسکولوں کے اساتذہ ہی ہے سب سے پہلے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو چاہئے کہ وہ اپنی اولادد کو پرائیویٹ اسکولوں میں داخلہ دلانے سے گریز کریں پھر دیکھا جائے کس طرح عوام اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخلہ کرائیں گے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ دوسرے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخلہ دلوانے پر زور دینے سے زیادہ اساتذہ کو اپنے بچوں کو سرکاری مدارس میں داخلہ دلوانے کی سخت ضرورت ہے پرائیویٹ اسکولو ں کی طرف بڑھتے رجحان کے سبب سرکاری اسکول کے کمرے خالی خالی نظر آرہے ہیں اس لئے نہایت ہی معذرت اور دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ دور میں اساتذہ کی بھیڑ تو بہت نظر آتی ہے لیکن ان میں مثالی اساتذہ بہت کم نظر آتے ہیں ان خیالات کااظہار شہر کے گرلس ہائی اسکول کے طلباء میں شو اور یونیفارم تقسیم کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا بچہ جو کل ڈاکٹر یا وکیل انجنئیر ہونے والا ہوتا ہے غلط تعلیم و تربیت کی وجہ سے سماج کو اور خاندان کو نقصان پہنچانے والا بن جاتا ہے بہتر تعلیم و تربیت سے ہر گھر و خاندان کا چشم چراغ اعلیٰ مرتبے پر پہنچ سکتا ہے انہوں نے کہا اسکول میں بچوں کی غیر حاضری پر الدین بھی ذمہ دار ہوتے ہیں اگر بچہ مسلسل سات دنوں تک غیر حاضر رہے تو ہیڈ ماسٹر طلباء کے ایک گروپ کے ساتھ اس بچہ کے گھر جائیں گے اگر والدین نے نہیں مانا تو اس حلقہ کے تعلیمی وسائل اہل کے گھر جاکر والدین کے ساتھ مشاورت کریں گے اس کے بعد نوٹس بھی جاری کی جائے گی اس وقت بھی بچہ کو اسکول نہ بھیجا گیا تو والدین کو تحفظ حقوق اطفال کمیٹی کے روبرو حاضر کیا جائے گا۔

کرشناریڈی نے کہاکہ طلباء سرکاری اسکیموں سے بھر پور فائدہ اُٹھاتے ہوئے عمدہ تعلیم حاصل کرکہ ڈاکٹر وکیل انجنئیر اور اعلیٰ افسران بنانے کی بے انتہا کوشش کرے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے طلباء فخر سے کہیں کہ ہم سرکاری اسکول میں پڑھتے ہیں کیونکہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرے احباب آج بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم آسان ہو تعلیم آزادی کے ساتھ ہو بڑے اسکول چھوٹی اسکول امیروں کی اسکول غریبوں کی اسکول تعلیم کو درجات میں بانٹانہ جائے اس ملک میں کم سے کم تعلیم کو یکساں بنایا جائے بچوں کو احساس کمتری میں مبتلا نہ کیا جائے آج علم کو بیوپار کردیا گیا ہے یہ صرف پر و پیگنڈہ کے سوا کچھ نہیں ہے۔

اس موقع پر کونسلر شرنیواس ریڈی پرکاش پرنسپال سیتارام ریڈی ٹیچر مشتاق احمد ہیڈ ماسٹر اوبیا سمیت کئی ٹیچر وغیرہ موجود رہے۔


Share: