چنتامنی:17 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)سب سے پہلے ریاست کے تمام دیہاتوں کی ترقی ہونی چاہئے اُسی وقت اس ملک کی ترقی ممکن ہوسکیں گی۔دیہاتوں کی ترقی کیلئے عوامی نمائندے اور سرکاری افسران کو سامنے آنا ہوگا کیونکہ عوامی نمائندے اور سرکاری افسران ایک سکے کے دو رُخ ہے جب دونوں مل کر ایمانداری سے کام کریں تو دیہاتوں کی ترقی ہوگی اور دیہی علاقوں کے عوام کے جو بھی مسائل ہے وہ فوری حل ہوجائینگے اگر عوامی نمائندے اور سرکاری افسران دیہاتوں کی ترقی میں لاپرواہی برتیں گے تو ہر گیز دیہاتوں کی ترقی نہیں ہوگی سرکاری افسران کو چاہئے کہ دیہاتوں کی ترقی کرنے میں کوئی سیاست نہ کی جائے بلکہ ایمانداری سے اپنے ڈیوٹی کو انجام دیں یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی ۔
انہوں نے آج تعلق تلگوار گرام میں راجیوگاندھی اسکیم کے تحت 15لاکھ لاگت سے گرام پنچایت دفتر کے تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکثر گرام پنچایتوں کے افسران صرف چند پارٹی کے ایجنٹ بن کر کام کرتے ہیں افسران ایسا ہرگیز نہ کریں جو بھی گرام پنچایت دفتر تک آتا ہے اُس کے جو بھی مسائل ہے انہیں فوراََ حل کرکہ دینے کی از حد کوشش کی جائے اگر ان کے کام گرام پنچایتی آفس سے نہیں ہوپاتے انہیں صاف طور پر کہہ دیا جائے کہ یہ کام گرام پنچایت سے نہیں بلکہ دوسری جگہوں سے ہوتا ہے دیہاتیوں کو باربار آفس کا چکر لگانے پر مجبور نہ کیا جائے کیونکہ دیہی علاقوں کے عوام کے پاس علم کی کمی کے باعث انہیں معلوم نہیں ہوپاتا کہ کونساکام کس دفتر سے ہوتا ہے۔کرشناریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی جانب سے کئی اسکیموں کو شروع کرتے ہوئے غریبوں کی مدد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ان تمام کو جان کر عوام تک پہنچانا عوامی نمائندوں کا فرض ہے ۔اس موقع پر جنتادل(ایس)تعلقہ صدر راج گوپال سمیت تلگوار گرام پنچایتی کے صدر ونائب صدر سمیت کئی احباب موجود رہے۔