ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی : ہر گھر کو رسوئی گیس فراہم کرنے کی بے انتہا کوشش کی جائیگی:ایم۔راجنا

چنتامنی : ہر گھر کو رسوئی گیس فراہم کرنے کی بے انتہا کوشش کی جائیگی:ایم۔راجنا

Mon, 10 Oct 2016 12:10:01    S.O. News Service

چنتامنی:10 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)چنتامنی ٹاون کے ہر غریب کے گھر کو رسوئی گیس مفت میں دینے کی بے انتہا کوشش کی جائیگی تاکہ غریبوں کو کھانا بنانے میں آسانی ہوٹاون کے مختلف غریب گھروں میں رسوئی گیس نہیں ہے جن غریب گھروں میں رسوئی گیس نہیں ہے ان گھروں کی نشاندہی کی جائیگی اور انھیں مفت میں رسوئی گیس دیا جائیگا یہ بات منسپالٹی کمشنر ایم۔راجنا نے کہی ، شہر کے جے جے کالونی میں مستحق افراد کو سرکاری اسکیم کے تحت رسوئی گیس سلنڈر تقسیم کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ایم۔راجنا نے کہا کہ شہر کے بے گھرمقیموں کو گھروں کو تعمیر کرواکر تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جلد اس پر کام کرتے ہوئے زمین کی نشاندہی کرکے تعمیراتی کام کاج عمل میں لایا جائے گا شہر میں بہت سے افراد کے پاس رہنے کے لئے خاص گھر نہ ہونے کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اسلئے بہت ہی جلد بے گھر لوگوں کو گھر تعمیر کرکے دینے کی مسلسل کوشش جاری ہے ،راجنا نے کہا کہ عوام بھید بھاؤ،ذات پات چھوڑ کر متحد ہوکر خوشحال زندگی بسر کریں،آج سماج میں ذات پات بھید بھاؤ کے نام پر لڑائی جھگڑے ہورہے ہیں ہم سب ایک ہے سبھی لوگ انسان ہے انسانیت کے ناطے سب متحد ہوکر سماج کو آگے لیجانے کی کوشش کریں۔ سماج میں ہر ایک کو ایک ہی نگاہ سے دیکھیں۔

جن لوگوں کو رسوئی گیس اس مرتبہ منسپالٹی سے نہیں ملا ہے اُن سے انہوں نے درخواست کی کہ وہ دوبارہ عرضیاں داخل کرے البتہ جن کے پاس رسوئی گیس ہے وہ لوگ عرضیاں نہ ڈالیں کیونکہ یہ اسکیم مستحق لوگوں کے لئے  ہیں۔ پچھلے سال سے منسپالٹی کے طرف سے اب تک حلقے کے ایک ہزار سے زائد مستحق افراد میں رسوئی گیس فراہم کی گئی ہے آئندہ دنوں میں مزید مستحق افراد کو رسوئی گیس مفت میں دینے کی پوری کوشش منسپالٹی کی جاری ہے۔ کمشنر ایم۔راجنا نے مزید کہا کہ حال ہی میں ایس ایس ایل سی میں 95فیصد نتائج حاصل کرکے کامیاب ہونے والے طلبہ کو منسپالٹی سے اسکالرشپ کی رقم دی جارہی ہے۔ طلبہ اس کیلئے فوراََ عرضیاں منسپالٹی میں بھرتی کرے منسپالٹی سے رسوئی گیس مستحق لوگوں میں فراہم کرنے کیلئے ابھی دس لاکھ فنڈ بچا ہوا ہے اس فنڈ سے منسپالٹی رسوئی گیس خرید کر مستحق افراد میں تقسیم کریگی ۔بعد ازاں تحصیلدار گنگپا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے لوگوں کی کمرتوڑدی ہے عام استعمال کی اشیاء تیل چاول گیس وغیرہ کی قیمت خرید عام آدمی کی بساط سے باہر ہوچکی ہیں خوشحالی ایک ایسی حالت ہے جو غربت اور امارت کے درمیان ہوتی ہے اور خوشحال اس شخص کو کہتے ہیں کہ اپنی ضروریات زندگی اچھے طریقہ سے پورا کرنے کے بعد اپنی آمدنی سے کچھ نہ کچھ بچالیتا ہے لیکن اگر کوئی شخص اپنی بنیادی ضرورتوں کو ہی پورا نہ کرسکے اور اچھی زندگی گزارنے کو ترس جائے تو اس کو غریب کہا جائے گاترقی یافتہ اقوام کی فلاح و بہود ی کے لیے ہر طرح کے قدم اٹھائے جارہے ہیں وہاں پر عوام کے لیے روٹی کپڑا اور مکان کوئی بڑے مسائل نہیں ہیں مگر ہمارے یہاں صور تحال اس کے بالکل بر عکس ہے یہاں پر مزدور دن بھر محنت کر کے بھی اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ مشکل سے بھرتا ہے مشکل سے ہی اسے ضرورت کے کپڑے میسرآتے ہیں اور ساری عمر کی محنت و مشقت کے بعد بھی وہ اپنے گھر کے صاف خواب ہی دیکھتا ہے۔اس موقع پر بلدیہ صدر سجاتا شیونا نائب صدر سجاتا شیوپا کونسلر منجوناتھ دلت لیڈر قوالی وینکٹ رونپا لکشمی نارائن سابق کونسلر انیت کماری سمیت منسپالٹی عملہ موجود تھے۔


Share: