ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں عید الا ضحیٰ کے پیش نظر بیل بکروں کی خریدار وں کی بھاری بھیڑ

چنتامنی میں عید الا ضحیٰ کے پیش نظر بیل بکروں کی خریدار وں کی بھاری بھیڑ

Mon, 12 Sep 2016 01:19:55    S.O. News Service

چنتامنی:11 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز) عید الاضحیٰ کو صرف اب ایک دن باقی رہ گیا ہے اور تجارتی مرکز میں ہر اتوار کو بازار لگتا ہے اس بازار میں خرید وفروخت کیلئے جڑواں کولار چکبالاپور اضلاع کے تعلقہ جات سے مختلف لوگ آیا کرتے ہیں۔یہاں کا بیل اور بکروں کا بازار بہت مشہور کہلاتا ہے آج کے بیل اور بکروں کے بازار میں بہت ہی بھاری بھیڑ رہی آج کے بازارمیں زیادہ تر قربانی کے جانور خریدنے والوں کی تعداد حد سے زیادہ تھی۔

کل رات ہی دیہی علاقوں وغیرہ سے کسان بیل بکروں کو فروخت کرنے لے آئے تھیں آج کے اس بازار میں بنگلور شہر کے کئی لوگ بھی جانوروں کو خریدتے دیکھے گئے۔ جانوروں کی قیمت آسمان چھورہی تھی کئی طرح کے بکرے اور بیل فروخت کے لئے لائے گئے تھے 10تا15کلو وزنی بکرے کی قیمت 10ہزار روپئے تک بتائی جارہی تھی اور کئی لوگ 10 تا 15 کلو وزنی بکرے کی قیمت 15ہزار بھی بتارہے تھے۔ آج کے اس بازار میں بکروں کی قیمت 10ہزار سے شروع ہوکر 60ہزار تک تھی 
جب کہ بیل کی قیمت 20ہزار سے لیکر 75ہزار تک بتائی جارہی تھی۔

چند بیل قصابوں نے بتایا کہ اس مرتبہ قربانی کے لئے لوگ بیل کم اور بکروں کو زیادہ خرید رہے ہیں گزشتہ سال کے مقابلے اس سال جانوروں کے خریداروں کی تعداد زیاہ نظر آرہی تھی۔قربانی کرنے والے چند احباب ابھی سے قربانی کے جانورں کا چمڑا چھیلنے اور پاک کرنے کیلئے قصابوں کو اڈوانس دیکر بک کرتے نظر آئے۔ یہاں کے قصاب بکر ے کا چمڑا چھیل کر پاک وصاف کرنے کیلئے 2000روپئے طلب کرتے ہوئے دیکھے گئے اور بیل کو پاک کرنے کیلئے 8ہزار روپئے اور اونٹ کی صفائی کیلئے 30ہزار روپئے کی مانگ کرتے نظر آئے۔ بکرے اور بیلوں کا چمڑا چھیل کر دینے کی قیمت بھی اس سال آسمان چھورہی ہے۔
آج اتوار بازار کے وجہ سے شہر کے چاروں طرف اہم راستوں پر پولیس کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔


Share: