چنتامنی:18 /ستمبر(محمد اسلم /ایس او نیوز) شہر کے متعدد وارڈوں میں خنزیروں اور کتوں کی بھرمار ہوگئی ہے عوام کا چلنا پھرنا سانس لینا دشوار ہوگیا ہے خصوصی طور پر شہر کے تپتیشور لے آوٹ ،اشریہ لے آوٹ وینکٹ گیری قلعہ ونائک نگر چوڈاریڈی پالیہ ٹیپونگر شری رام نگر نکندی پیٹ وغیرہ وارڈوں میں کچروں کے ڈھیر کے پیش نظر خنزیر اور کتے ان ڈھیروں میں اپنی غذا تلاش کرتے ہوئے کچرے کو پھیلا دیتے ہیں جس سے عوام کا چلنا پھرنا دشوار ہوگیا ہے ۔
آج علی صبح شہر کے وارڈ نمبر 20شری رام نگر کی ساکنہ رُبینہ بنت نوید تین سالہ بچی گھر کے باہر کڑی ہوئی تھی ۔اچانک خنزیر نے بچی پر حملہ کرکہ سر اور ہاتھوں کو شدید طور پر زخمی کردیا فوراََ زخمی شدہ بچی کو یہاں کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا۔ اس کے علاوہ کل رات 09:00بجے رُبینہ کے گھر کے بازو والے گھر کا ساکن چرن (9) پر بھی خنزیر نے حملہ کرکے شدید طور زخمی کردیا چرن کو بنگلور کے کسی نجی اسپتال میں داخل کرنے کی اطلاع ملی ہے ۔ شری رام نگر کے برہم عوام نے منسپالٹی کمشنر سے شکایت کی کہ شری رام نگر میں خنزیروں کو قابو میں کیا جائے، یہاں خنزیروں کی تعداد حد سے زیادہ ہوگئی ہے کئی مرتبہ شکایت کی باجود کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔عوام نے متنبہ کیا ہے کہ اگر فوراََ عوام کو خنزیر اور آوارہ کتوں سے نجات نہیں دلایا گیا تو عوام بے قابو ہوکر احتجاج پر اتریں گے۔