چنتامنی:17 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)چنتامنی تعلقہ مُتکدنہلی تالاب سے عورت کی نعش بر آمد ہوئی ہے اُس کی شناخت مُتکدنہلی منی راجو کی بیوی بھاگیہ اماّ (45)کے حیثیت سے کی گئی ہے چنتامنی رورل پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق بھاگیہ اماّ پچھلے دو دنوں سے لاپتہ تھی اُس کے متعلق اُس کا شوہر نے رورل پولیس تھانہ میں شکایت درج کرایا تھا۔آج علی صبح بھاگیہ اماّ کی نعش مُتکدنہلی تالاب میں پائی گئی اس سلسلہ میں بھاگیہ اماّ کے وارثین نے شک کااظہار کرتے ہوئے رورل پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرایا ہے کہ بھاگیہ اماّ کو اُس کو شوہر نے ہی موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ پولیس شکایت درج کرتے ہوئی تحقیقات کررہی ہے۔