چنتامنی:20 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)چنتامنی حلقے میں بی جے پی پارٹی کانگریس اور جنتادل(ایس)دونوں پارٹیوں سے کافی مضبوط ہوگی چند وجواہات کے سبب چنتامنی حلقے میں بی جے پی پارٹی کمزور ہوچکی تھی اب ایسا نہیں ہوگا حلقے میں پارٹی کے تمام کارکن بی جے پی کو مضبوط کرنے کے لئے کافی محنت کریں گے یہ بات وظیفہ یاب سی بی آئی آفیسر ارون بابو نے کہی ،انہوں نے بنگلور بھارتیہ جنتاپارٹی دفتر میں ریاستی صدر ایڈی یورپا کے زیر نگرانی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت سے ریاست کے عوام مایوس ہوچکے ہیں ملک کی ترقی صرف بی جے پی سے ہی ممکن ہے اس خصوص میں وزیر اعظم نریندر مودی خصوصی توجہ دئے رہے ہیں سابقہ یو پی اے حکومت کے دور اقتدار میں مالی حالت غیر مستحکم تھی سرکاری خزانہ پوری طرح سے خالی ہوچکا تھا ملک میں نمایاں تبدیلیاں لانے کیلئے بیرونی ممالک کا دورہ بھی کیا ہے لیکن کانگریس پارٹی کے لیڈران اس پر بھی نکتہ چینی کررہے ہیں۔اس موقع پر ارون بابو کے علاوہ جنتادل(ایس)اور کانگریس پارٹی کے 80سے زائد کارکنوں نے بی جے پی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر ہیچ این ومشی کرشنا ٹیپونگر رحمت اللہ سہیل پاشاہ منی نارائن اپا نرسمہ ریڈی بی جے پی چکبالاپور ضلعی صدر منجوناتھ تعلقہ صدر انجنیا ریڈی سنئیر لیڈر ستیہ نارائن مہیش دیوراج ناگراج راجنا سمیت کئی لوگ موجود تھے۔