چنتامنی:10 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز) گذشتہ کل تعلقہ کے سورپلی کے قریب زیر تعمیربریج سے نیچے بائک سوارشری ناتھ کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کے بارے میں سمجھا جارہا تھا کہ وہ بریج سے نیچے کھائی میں گر کر ہلاک ہوگیا ہوگا مگر شری ناتھ کی بیوی اور ماں باپ نے مضافاتی پولس تھانہ میں شکایت درج کی ہے شری ناتھ کی موت حادثے سے نہیں، بلکہ اُنہیں اسکا قتل کرکے نیچے پھینکنے کا شک ہے۔ گھروالوں کے مطابق اُنہیں پورا شک ہے کہ اُس کا قتل کرکے پھینک دیا گیا ہے، جس کی تحقیقات کی جائے۔
خیال رہے کہ پولس ذرائع نے بتایا تھا کہ بائک سوار تعلقہ کے امباجی درگ سے چنتامنی کی طرف آرہا تھا کہ غالباََ بائیک تیز ہونے کی بناپر بے قابو ہوکر بریج کی کھائی میں جاگرا ، مگر اب گھروالوں کی جانب سے قتل کا شبہ ظاہر کئے جانے کے بعد پولس اب پورے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔