چنتامنی:8 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز) شہر کے نرسمہا پیٹ میں دس بچوں پر آوارہ کتوں نے حملہ کرنے کی واردات پیش آئی ہے، جبکہ شہر کے بووی کالونی میں کتوں نے ایک 19سالہ طالبہ پر بھی حملہ کرکے اُسے زخمی کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کالج ختم کرکے پیدل جارہی طالبہ نیدی (19 )پر آوارہ کتوں نےحملہ کردیا جس سے سے طالبہ کے دونوں پیر زخمی ہوگئے ۔ نیدی شہر کے ویمنس کالج میں ایم۔کام کررہی ہیں، وہ کالج سے گاؤں جانے کے لئے سرکاری بس اسٹانڈ کے طرف پیدل چل رہی تھی کہ اچانک آوارہ کتوں نےحملہ کردیا۔ حملے میں طالبہ بہوش ہوکر گرگئی فوراََ راہگیروں نے اُسے سرکاری اسپتال میں داخل کیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔اُدھرنرسمہ پیٹ میں دس بچوں پر آوارہ کتوں کے حملے سے سبھی بچے زخمی ہوگئے، جنہیں سرکاری اسپتال میں طبی امداد پہنچانے کے بعد گھرجانے کی اجازت دی گئی، مقامی لوگوں نے بتایا کہ چنتامنی شہر کے ہر وارڈ میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے جن سے راستوں میں چلنا پھرنا دشوار ہوگیا ہے ۔ عوام نے منسپالٹیعملہ پر زور دیا ہے کہ آوارہ کتوں سے عوام کو نجات دلایاجائے۔