چنتامنی:16 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)چنتامنی سٹی منسپل کونسل صدر ونائب صدر کے لئے آج منعقدہ انتخابات میں جنتادل (ایس) پارٹی کی وارڈ نمبر 22کونسلر سجاتا اماّ صدراور وارڈ نمبر 19کی کونسلر سجاتا کو نائب صدر کی حیثیت سے بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا ۔جملہ 31وارڈوں والی چنتامنی سٹی منسپل کونسل میں جے ڈی ایس کے 16 کونسلرس سابق رُکن اسمبلی گروپ کے 13کونسلرس جبکہ کانگریس پارٹی کی 1اور بی جے پی پارٹی کی 1کونسلر ہے ۔حال ہی میں سابق رُکن اسمبلی ڈاکٹر ایم۔سی۔سدھاکر نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے سبب سدھاکر گروپ کے 14کونسلرس ہوگئے آج ہوئے سٹی منسپل کونسل صدر ونائب صدر کے انتخاب کے لئے جنتادل(ایس)کے کونسلر سجاتا شیونا نے نامزدگی پرچہ داخل کی جبکہ نائب صدر کے عہدے کے لئے بی جے پی پارٹی کی کونسلرسجاتا شیوپانے بھی نامزدگی پرچہ داخل کی تھی بقیہ دونوں پارٹی کے کونسلرس صدر ونائب صدر کے عہدے کے لئے نامزدگی پرچہ داخل نہ کرنے کے سبب دونوں کو بلامقابلہ صدر ونائب صدر کے حیثیت سے چن لیا گیا۔انتخابات کی کارروائی اسسٹنٹ کمشنر وی۔امریش نے انجام دی۔آج 12بجے منسپل کونسل صدر ونائب صدر کے نتائج کے اعلان کے بعد جنتادل(ایس)کارکنوں اور بی جے پی پارٹی کے کارکنوں منسپل آفس کے متصل پٹاخے جلا کر جشن منایا اور صدر ونائب صدر کی گلپوشی کی گئی ۔نو منتخب منسپل کونسل صدر سجاتا نے آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام منسپل کونسلروں کو ساتھ لے کر شہر کی پاکی صفائی کے ساتھ ساتھ شہری ترقی منصوبوں پر عمل کرکے ایک مثال قائم کرونگی ۔انہوں نے بتایا کہ موسم گرما میں پانی کی قلت پر قابو پانا اولین ترجیحات ہوگی چنتامنی شہر کے عوام کو مستقل آبی سربراہی پر فوقیت دی جائے گی شہر میں آبی سربراہی سنگین صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے لیکن اس صورتحال پر قابو پانے اور عوام کو بنیادی سہولتیں مہیاکروانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔
اس موقع پر بی جے پی کی نو منتخب نائب صدر سجاتا شیوپا نے بھی آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی مرتبہ منسپل کونسل کے نائب صدر کا عہدہ بی جے پی پارٹی کو ملا ہے اس سے بی جے پی پارٹی کے تمام کارکنوں کافی خوش ہے آئندہ دنوں میں چنتامنی حلقے میں بی جے پی پارٹی کافی مضبوط ہوگی چند وجواہات کے سبب چنتامنی حلقے میں بی جے پی پارٹی کمزور ہوچکی ہے اب ایسا نہیں ہوگا چنتامنی ٹاون میں جس وارڈ میں پانی کی قلت اور بنیادی سہولتیں نہیں ہے انہیں فراہم کرنے کی پوری کوشش کی جائیگی ۔اس موقع پر رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے بھی بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں کی منسپالٹی پچھلے 3سالوں سے جنتادل(ایس)کے قبضہ میں ہی ہے چنتامنی ٹاون کے ترقیاتی کام جہاں کہیں بھی ٹھپ پڑے ہوئے ان کاموں کو فوراََ مکمل کرلیا جائیگا۔اس موقع پر منسپالٹی کمشنر ایم۔راجنا کونسلر اللہ بخشء قادری کونسلر الیاس پاشاہ سابق بلدیہ صدر اے آر انور پاشاہ سابق بلدیہ صدر ضیاء الرحمن کونسلر محمد شفیق کونسلر جبینہ تاج کونسلر رُبینہ سمیت کئی جنتادل(ایس)اور بی جے پی پارٹی کے کارکنوں موجود رہے۔