ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چار سال کے طالب علم پر لگا ساتھی طالب علم کا جنسی استحصال کرنے کا الزام

چار سال کے طالب علم پر لگا ساتھی طالب علم کا جنسی استحصال کرنے کا الزام

Thu, 23 Nov 2017 20:57:49    S.O. News Service

نئی دہلی،23؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دہلی کے دوارکا علاقے میں ایک نامی گرامی پرائیویٹ اسکول میں جنسی استحصال کا ایک منفرد معاملہ سامنے آیا ہے۔اس میں محض 4سال کے طالب علم پر اپنے ہی ساتھی چار سالہ طالبہ کے ساتھ جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔متاثرہ طالبہ کی ماں نے یہ معاملہ دوارکے جنوبی تھانے میں درج کرایا ہے۔متاثرہ طالبہ کی ماں کے مطابق، بچی نے اسکول سے آنے کے بعد پوری کہانی اپنی ماں کو بتائی تھی اور والد کو بھی فون پر معلومات دی۔ماں کا الزام ہے کہ اسکول انتظامیہ نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور نہ ہی شکایت پر عمل کیا۔دہلی پولیس نے معاملہ درج کر کے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی سے رائے لے رہی ہے۔پولیس نے کہا کہ بچی جمعہ کو اسکول سے گھر واپس آئی اور اپنے شرمگاہ میں درد کی شکایت کی۔اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کی تصدیق کی۔


Share: