ماسکو،10؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روسی صدر ولادیمیر پوٹن اپنے فرانسیسی ہم منصب فرانسوا اولانڈ کے تبصرے کے بعد بھی فرانس کا دورہ کریں گے۔ کریملن کے ترجمان دیمیتری پیشکوف کے مطابق پوٹن کے فرانس کے مجوزہ دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ان کے بقول اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ فرانسوا اولانڈ اپنے مہمان کو لینے آتے ہیں یا نہیں۔ اولانڈ نے اپنے ایک انٹرویو میں شام میں روسی کارروائیوں کو ناقابل قبول قرار دیا تھا۔ اولانڈ کے بقول وہ خود سے پوچھ رہے ہیں کہ آیا انہیں انیس اکتوبر کو فرانس پہنچنے پر پوٹن سے ملنا چاہیے۔