ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنڈوچیری کے وزیر اعلی نے سی ایم بی کی تشکیل سے انکار کرنے پر مرکز کو گھیرا

پنڈوچیری کے وزیر اعلی نے سی ایم بی کی تشکیل سے انکار کرنے پر مرکز کو گھیرا

Sun, 09 Oct 2016 12:16:01    S.O. News Service

پڈوچیری، 8 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پڈوچیری کے وزیر اعلی وی نارائن سامی نے آج کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود کاویری مینجمنٹ بورڈ(سی ایم بی) کے قیام کو لے کر این ڈی اے حکومت کے رخ سے تمل ناڈو اور پڈوچیری میں ندی کے پانی کے بہاؤ کو روکنے کے اس کے ارادے کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ سپریم کورٹ نے مرکز کو سی ایم بی کے قیام کی ہدایت دی تھی لیکن اس نے عدالت کی ہدایت کو نظرانداز کر دیا اور اس کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔نارائن سامی نے کہاکہ اس سے تمل ناڈو اور پڈوچیری میں کاویری ندی کے پانی کے بہاؤ کو روکنے کے مرکز کے ارادے کا پردہ فاش ہو گیا جوکہ کافی حیران کن ہے۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک حکومت تمل ناڈو کے لیے پانی چھوڑنے کی عدالت کی ہدایت پر عمل کرنے میں ناکام رہی۔وزیر اعلی نے کہا کہ سی ایم بی کی تشکیل ہو جاتی تو ندی کے نچلے بہاؤ والی ریاستوں میں پانی کا صحیح تناسب میں الاٹ ہوتا۔انہوں نے مرکز سے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق سی ایم بی کے قیام کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کاویری کا پانی شیئر کرنے کے مسئلے کے حل کے مطالبہ کے لیے تمل ناڈو اور پڈوچیری کو ہر سال سپریم کورٹ کا رخ کرنا پڑتا ہے۔


Share: