موگا، 25 ؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) موصولہ اطلاعات کے مطابق موگا ،پنجاب میں آج ایک جیپ بازار علاقے میں ایک درخت سے ٹکرا گئی جس سے اس حادثے میں پانچ افرادہلاک ہوگئے اور تقریباََ5/ افراد شدید طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ پولس کے مطابق یہ جیپ موگا جا رہی تھی یہ حادثہ صبح10بجے پیش آیا ۔پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ڈرائیور گاڑی پر سے اپنا توازن کھو بیٹھا تھا ایک سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں جیپ درخت سے جا ٹکرائی ۔ جیپ میں سوار 5/ مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ پانچ دیگر مقامی ہسپتال طبی امداد کیلئے لے جائے گئے۔ مہلوکین کی عمر 20سے 30کے درمیان ہے ۔ان کی شناخت ہوچکی ہے یہ سبھی ایک تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔