ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پنتھرس سربراہ کا اپنی ٹیم کے ساتھ پانچویں دن بین الاقوامی سرحد پراخنور۔پرگوال کا دورہ

پنتھرس سربراہ کا اپنی ٹیم کے ساتھ پانچویں دن بین الاقوامی سرحد پراخنور۔پرگوال کا دورہ

Fri, 14 Oct 2016 19:49:58  SO Admin   S.O. News Service

جموں14اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پنتھرس پارٹی کے سینئر لیڈروں کی ٹیم نے پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ کی قیادت میں بین الاقوامی سرحد(ہندوستان اور پاکستان کے درمیان) آج اخنور سے پرگوال تک کا دورہ کرکے موجودہ صورتحال اور مسائل کا مطالعہ کیاجہاں کے لوگ گزشتہ کئی دنوں سے جموں و کشمیر سے ملحق بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی گولہ باری سے متاثر ہیں۔پروفیسربھیم سنگھ کی ٹیم میں محترمہ انیتا ٹھاکر، شام گورکا، کلبیرسنگھ چب اور دیگر شامل تھے۔پیتھرس کی ٹیم اخنور میں متعدد لوگوں سے ملی اور لوگوں نے انہیں اپنے مطالبات کی فہرست سونپی۔ وہاں لوگوں کو نہ دوائیاں میسر ہیں، نہ اسکول اورسرکاری دفاتر میں بھی کوئی نہیں ہے نیز یہ کہ راشن ڈپو میں راشن نہیں ہے۔ انہوں نے پرگوال علاقے کا دورہ بھی کیا، جو پاکستان کی سر حد سے تینوں طرف سے گھرا ہوا ہے۔ لوگ برسوں سے جیل جیسے کیمپ میں رہنے پر مجبور ہیں۔ کسی بھی حکومت نے آج تک ان کی خبر نہیں لی ہے۔ پرگوال علاقہ اپنے تحصیلی ہیڈکوارٹر اخنور سے کٹ چکا ہے۔ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے لوگ امتیازی سلوک اور افراتفری سے متاثر ہیں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے پرگوال علاقے کے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کی آواز پوری دنیا سنے گی اور پینتھرس پارٹی جموں و کشمیر میں غریبوں اور نظرانداز کئے جانے والے لاکھوں لوگوں کی لڑائی جاری رکھے گی، بالخصوص جو 1947 سے قابل رحم زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں ن کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی سابقہ حکومتوں اور بی جے پی اور پی ڈی پی کی موجودہ حکومت پر جموں و کشمیر کے معصوم لوگوں کا خون گزشتہ دو برسوں سے چوسنے کا الزام لگایا۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد کے باشندوں کو یقین دلایا کہ پینتھرس پارٹی ان کے حقوق کی حفاظت کرے گی، جو ان کاہندوستانی آئین میں دیا گیا پیدائشی حق ہے ۔پنتھرس پارٹی نے تمام پنتھرز کارکنوں کو کل 15 اکتوبر، 2016 کو جموں پریس کلب میں منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔


Share: