ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پروفیسر حسن ارتضےٰ کو انجینئرنگ کالج کا نیا ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر مقرر کیاگیا

پروفیسر حسن ارتضےٰ کو انجینئرنگ کالج کا نیا ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر مقرر کیاگیا

Wed, 07 Sep 2016 12:15:00    S.O. News Service

علی گڑھ6؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زیڈ ایچ کالج برائے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سول انجینئرنگ شعبہ میں پروفیسر حسن ارتضےٰ کو انجینئرنگ کالج کا نیا ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر مقرر کیاگیا ہے۔وائس چانسلر نے ان کی تقرری پروفیسر یوسف الزماں خاں کی جگہ کی ہے جس کے احکامات فوری طور پر روبہ عمل لائے گئے ہیں۔پروفیسر حسن ارتضےٰ نے انگلینڈ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ گذشتہ22سال سے ملک و بیرونی ممالک میں رہ کر تعلیمی و تحقیقی کام انجام دے رہے ہیں۔پروفیسرحسن قومی و عالمی اداروں انسٹیٹیوشن اسٹرکچرل انجینئرس( انگلینڈ) کے علاوہ آئی ای( ہندوستان) انڈین ایسو سی ایشن آف اسٹرکچرل انجینئرنگ( ایم آئی اے ایس ای) اور انڈین ایسو سی ایشن آف کمپیوٹیشنل میکینکس کے تاحیات رکن بھی ہیں۔


Share: