چنتامنی:10 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)محکمہ تعلیمات عامہ کے زیر اہتمام منعقدہ تعلقہ سطح کے پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں چنتامنی تعلق سوریا اسکول کے چار طلباء نے حصہ لیکر شاندار مظاہرہ کرکہ اسکول کے نام کوروشن کیا ہے ان خیالات کااظہار سوریا اسکول کی سکریٹری لکشمی مہیش نے کہی ۔انہوں نے آج اپنے اسکول میں پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں حصہ لیکر کامیاب ہونے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسکول سے چار طلباء پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں حصہ لئے ہوئے تھے ان میں انگلیش تقریر میں ایس۔ہریشت نے اول مقام سنگ گیتا گانے میں جے۔کلین کماری نے اول مقامی قرأت میں سید کاشف نے اول مقام کنڑا تقریری مقابلے میں انجل راج نے تیسرے مقام حاصل کرکہ ضلع سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان بچوں نے یہ بات واضح کردی کہ ہم شہری بچوں اور دیگر بچوں سے مقابلہ میں پیچھے نہیں دیہی بچوں کو ایسے کم ہی مواقع فراہم ہوتے ہیں جن سے وہ اپنے ہنر کا مظاہرہ کرسکیں بچوں کے ہنر کو پر رکھنا اور اسے منظر عام پر لانا اساتذہ کاکام ہے اس اسکول کے تمام اساتذہ نے بھی اس کامیابی کے لئے دلی محنت کی اور اس مقابلے کے لئے اہم رول ادا کیا ۔اس موقع پر اسکول کی ٹیچر اشوینی سوملتا روپہ ہیڈ ماسٹر شری منجوناتھ سمیت اسکول کی اسٹاف موجود تھی۔