ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور میں لاری اور جیپ کی ٹکر۔۔ایک ہلاک چھ زخمی

پتور میں لاری اور جیپ کی ٹکر۔۔ایک ہلاک چھ زخمی

Sun, 04 Sep 2016 03:41:35    S.O. News Service

پتور 3/ستمبر(ایس او نیوز) منگلورو سے پتور کی طرف آنے والی ایک لاری نے اپن انگڈی کی طرف جارہی جیپ کو بڑی تیز رفتاری کے ساتھ ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں چیدانند اچاریہ (۱۳ سال)نامی ایک نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اس دردناک حادثے میں مزید ۶ افرادکے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جنہیں نجی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔

چیدانند کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ و ہ نیلیا ڈی کی ایک جیویلری دکان میں ملازمت کررہا تھا۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: