نئی دہلی،یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستانی حکومت کی طرف سے ہفتہ کو اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمشنر کو سونپی گئی فہرست کے مطابق، کم سے کم 546ہندوستانی شہری پاکستانی جیلوں میں بند ہیں جن میں تقریبا 500ماہی گیر ہیں۔یہ فہرست ہائی کمشنر گوتم بباوالے کو 21مئی 2008کو دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ سفارتی رسائی معاہدے کے تحت سونپی گئی۔دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوستانی قیدیوں میں 52عام شہری اور 494ماہی گیر شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ قدم سفارتی رسائی معاہدے کی دفعات کے تحت اٹھایا گیا، جس کے تحت دونوں ممالک کو ایک سال میں دو باریکم جنوری اور یکم جولائی کو حراست میں موجود قیدیوں کی فہرست ایک دوسرے کوشیئر کرنی ہوتی ہے۔
دفتر خارجہ میں کہا کہ ہندوستانی حکومت بھی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ہندوستان میں اس کے پاس قیدیوں کی فہرست سونپے گی۔اس سالی یکم جنوری کو اسلام آباد کی طرف سے ہندوستان کے ساتھ شیئرکی گئی فہرست کے مطابق، پاکستان میں 351 ہندوستانی قیدی بند تھے، جس میں 54عام شہری اور 297ماہی گیر تھے۔