ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹیکنیکل کوئز میں بھٹکل انجمن کے طلباء کی شاندار کامیابی

ٹیکنیکل کوئز میں بھٹکل انجمن کے طلباء کی شاندار کامیابی

Sun, 18 Sep 2016 15:02:37    S.O. News Service

منگلورو18/ستمبر (ایس او نیوز)سری دیوی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی منگلورو میں "انجینئرس ڈے 16-  "کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ہونے والے ٹیکنیکل کوئز مقابلے میں انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ بھٹکل کے دو طلباء نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اول انعام جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

اس کوئزمقابلے میں اول انعام پانے والے طلباء کے نام7thسیمسٹر الیکٹریکل کے بالچندرا اور میکانیکل 5thسیمسٹر کے عبدالمحسی ہیں۔طلباء کی اس شاندار جیت پر کالج پرنسپال ڈاکٹر ایم وی بھاوی کٹے، وائس پرنسپال پروفیسر پھال چندرا، تما م اسٹاف اور طلباء نے ستائش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔


Share: