ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وویکانند فاؤنڈیشن نے پارٹی بنانے کا اعلان کیا،2019سمیت تمام اسمبلی انتخابات لڑنے کی تیاری

وویکانند فاؤنڈیشن نے پارٹی بنانے کا اعلان کیا،2019سمیت تمام اسمبلی انتخابات لڑنے کی تیاری

Fri, 09 Sep 2016 15:37:56    S.O. News Service

نئی دہلی، 8 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وویکانند فاؤنڈیشن نے آج یہاں ایک قومی سطح کی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کیا، جو 2019کے لوک سبھا انتخابات سمیت اگلے دو سالوں میں ریاستوں میں ہونے اسمبلی انتخابات بھی لڑے گی۔قومی دارالحکومت کے پریس کلب میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں فاؤنڈیشن کے منیجنگ ٹرسٹی املان وشواس نے بتایا کہ پارٹی کا نام نیشنل فریڈم پارٹی رکھا گیا ہے۔اس پارٹی کی تشکیل وویکانند فاؤنڈیشن کر رہا ہے اور اس کے پاس ملک کے تمام صوبوں میں لاکھوں کارکنان ہیں۔پارٹی کے کنوینر بنے وشواس نے بتایا کہ پارٹی کا قیام ملک میں انقلابی اور حقیقی تبدیلی لانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔پارٹی کا رسمی اعلان یکم اکتوبر کو گاندھی سمادھی راج گھاٹ پر کیا جائے گا اور اسی دن پارٹی کے قومی اور ریاستوں کے ایگزیکٹیو کا اعلان بھی کیا جائے گا۔وشواس نے بتایا کہ یکم اکتوبر کو ہی آئندہ روڈ میپ کے بارے میں معلومات بھی دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی اگلے دو سال میں ہونے والے ریاستی انتخابات بھی لڑے گی۔آغاز میں پارٹی اگلے سال ہونے والے گجرات، گوا، تریپورہ اور پنجاب کے انتخابات میں تمام سیٹوں پر لڑے گی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی 2019کے لوک سبھا میں ملک کی تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔وشواس نے کہا کہ پارٹی اتر پردیش کا الیکشن نہیں لڑے گی، کیونکہ وہاں ان کی تنظیم مضبوط نہیں ہے۔فاؤنڈیشن کے صدر دنیش چوہان نے بتایا کہ پارٹی کی تشکیل نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی 2018میں ہونے والے تریپورہ اسمبلی انتخابات میں تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔


Share: