ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ووٹنگ کی رازداری بڑھانے والی مشین پر الگ الگ جماعتوں کی رائے مختلف:الیکشن کمیشن

ووٹنگ کی رازداری بڑھانے والی مشین پر الگ الگ جماعتوں کی رائے مختلف:الیکشن کمیشن

Wed, 07 Sep 2016 12:54:47    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کو مطلع کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اس نئی مشین کو لانے کے معاملے پر منقسم ہیں جو رازداری بڑھانے کے لئے ووٹنگ کے رجحان کو اجاگر ہونے سے روکتی ہے۔یہ مشین ووٹنگ کے بعدای وی ایم مشینوں کی کنٹرولر یونٹ سے جوڑی جاتی ہے اور یہ پورے نتائج دے دیتی ہے۔یہ ہر پولنگ مرکز کی بنیاد پر نتائج نہیں بتاتی ہے۔اس طرح سیاسی جماعتیں یہ نہیں جان پاتی ہیں کہ کس علاقے نے ان کے خلاف ووٹ دیا ہے،جب وی ایم نہیں تھیں، تب مختلف پولنگ مراکز کے ووٹ کو حساب سے پہلے آپس میں ملا دیا جاتا تھا۔اس طرح ووٹنگ میں کسی مخصوص علاقے کا رجحان اجاگر ہونے سے بچ جاتا تھا۔کمیشن کی جانب سے وزارت قانون کو لکھا گیا خط اب وزراء کی ایک ٹیم کے سامنے رکھے گئے دستاویزات کا حصہ ہے۔اس گروپ کا قیام گزشتہ ماہ یہ جاننے کے لئے کیا گیا تھا کہ مستقبل کے انتخابات میں مشین کا استعمال ہونا چاہئے یا نہیں؟ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ وزراء کی ٹیم اس ’’ٹوٹ لائزر‘‘مشین کے حق میں ہے لیکن آخری فیصلہ مرکزی کابینہ کو دی گئی سفارشات کی بنیاد پر ہی لیاجائے گا۔وزیر اعظم کے دفتر کی ہدایات پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔اس ٹیم کو مرکزی کابینہ کو اس تناظر میں سفارش دینی تھی کہ مشینوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ ۔


Share: