ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ون ڈے میں بھی جارحانہ کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے:رہانے

ون ڈے میں بھی جارحانہ کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے:رہانے

Fri, 14 Oct 2016 17:50:20  SO Admin   S.O. News Service

دھرم شالہ ،14اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مڈل آرڈر کے بلے باز اجنکیا رہانے نے آج یہاں کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہندوستان کو شاندار کامیابی جارحانہ رویہ اختیار کرنے سے ملی اور وہ آئندہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھی اسی طرح کا کھیل جاری رکھے گا۔ہندوستان نے حال ہی میں ختم ہوئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-0سے جیت درج کرکے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کیا اور رہانے نے کہا کہ جارحانہ رویہ اپنانے کی وجہ سے انہیں یہ کامیابی ملی۔رہانے نے یہاں ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں صحافیوں سے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ نظم و ضبط اہم ہو گا،ٹیسٹ سیریز میں ہم نے جس طرح کی کرکٹ کھیلی، ہمارا رویہ ہر وقت جارحانہ رہا تو پھر ہم جارحانہ رویہ اختیار کریں گے،ہم غیر ملکی ٹیم کے مضبوط اور کمزور کڑیوں پر توجہ دینے کے بجائے اپنی صلاحیت سے کھیلیں گے۔انہوں نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ شروع میں تال حاصل کرنا پانچ میچوں کی سیریز میں اہم ثابت ہوگا۔سیریز کا پہلا میچ اتوار کو یہاں کھیلا جائے گا۔رہانے نے کہا کہ میں واقعی میں ون ڈے سیریز کو لے کر بہت پرجوش ہوں بالخصوص ٹیسٹ سیریز کے بعد لیکن یہاں نئے سرے سے آغاز کرنا اہم ہے،تال حاصل کرنا اہم ہوگا، تال بنائے رکھنے کیلئے پہلا میچ جیتنا انتہائی اہم ہو گا۔ممبئی کے اس بلے باز سے پوچھا گیا کہ ایک بلے باز کے لیے اتنے کم وقت میں ایک فارمیٹ سے دوسرے فارمیٹ میں ہم آہنگی بٹھانا کتنا مشکل ہوتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ مکمل طور پر ذہنی ہم آہنگی سے منسلک ہے کیونکہ پیشہ ورانہ کرکٹر ہونے کے ناطے ہمارے لئے کسی بھی فارمیٹ میں ہم آہنگی بٹھانا ضروری ہے۔


Share: