ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وقف بورڈ سیل کرکے ایل جی نے سرجیکل اسٹرائیک کیا:آپ

وقف بورڈ سیل کرکے ایل جی نے سرجیکل اسٹرائیک کیا:آپ

Sun, 09 Oct 2016 12:27:14    S.O. News Service

نئی دہلی،8 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )عام آدمی پارٹی نے لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے وقف بورڈ کو سیل کئے جانے کو سرجیکل اسٹرائیک قرار دیاہے ۔عام آدمی پارٹی کے دہلی کنوینر دلیپ پانڈے نے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ایل جی نے دہلی حکومت کے خلاف جنگ سی چھیڑ رکھی ہے۔ایل جی نے کل ایک سرجیکل اسٹرائک کیا اور وقف بورڈ کے دفتر کو بند کر دیا۔امانت اللہ خان پوری ایمانداری سے وقف بورڈ چلا رہے ہیں۔وہیں اس مسئلے پر آپ ممبر اسمبلی اور سابق وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ کل شام کو 7بجے ایس ڈی ایم کو بھیج کر سیل کروا دیا۔ایل جی یہ بتائیں کے کس بنیاد پر وقف بورڈ کو سیل کر دیا؟ میں نے وقف بورڈ کی انکم بڑھوائی۔وقف بورڈ میں پہلے بدعنوانی ہوتی تھی، زمین پر قبضے ہوتے تھے۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ 1100بیگھہ زمین پر بڑے بڑے لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے،ساکیت میں وقف بورڈ کی زمین پر مال اور ہوٹیل بنا ہے،میں نے ان جگہوں کو خالی کرانے کی کوشش کی،میں مارچ میں چیئرمین بنا۔8 سال سے بیواؤں کی پنشن بند تھی، میں نے شروع کروائی،بچوں کو اسکالر شپ دلانے کی کوشش کی،میں نے صدر رہتے کافی حد تک بدعنوانی کے خلاف جنگ لڑی لیکن اب بی جے پی اور ایل جی انہیں لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور مجھے گرفتار تک کروا دیا گیا،دو بار جیل بھیجا گیا۔اس سے پہلے جمعہ کو لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے کجریوال حکومت کی طرف سے قائم دہلی وقف بورڈ کو تحلیل کر دیا اور بدعنوانی کے الزامات کے معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی تھی۔اس واقعے سے آپ حکومت اور مرکز کے درمیان تصادم کی نئی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔


Share: