ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزارت نے پرالمپک تمغہ جیتنے والوں کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا

وزارت نے پرالمپک تمغہ جیتنے والوں کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا

Wed, 07 Sep 2016 15:46:10    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)وزارت کھیل نے آج ریو دی جنیریو میں پرالمپک کھیلوں میں تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو اولمپک تمغہ جیتنے والوں کی طرح ہی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔وزارت نے ٹویٹ کیا کہ پرالمپک کھیلوں کے طلائی تمغہ فاتح کو 75لاکھ، چاندی تمغہ فاتح کو50لاکھ اور کانسہ جیتنے والے کو 30لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔یہ رقم اولمپک تمغے جیتنے والوں کیلئے اعلان شدہ رقم کی ہی مانند ہے۔ہندوستان نے کل سے شروع ہو رہے پرالمپک کھیل میں سب سے بڑا 17رکنی دستہ بھیجا ہے۔اس میں پرالمپک میں ہندوستان کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیتنے والے دیویندر جھجھاریا(ایتھنز 2004)شامل ہیں جو ایف 46بھالافیک میں اتریں گے۔ٹیم:مریپپن تھگویلو(اونچی چھلانگ)، ورون سنگھ بھاٹی (اونچی چھلانگ)، پوجا(تیراندازی)،شردکمار(اونچی چھلانگ)، رامپال(اونچی چھلانگ)،سندر سنگھ(بھالاپھینک):،دیویندرجھجھاریا(بھالاپھینک)،رکو(بھالاپھینک)،نریندررنبیر(بھالاپھینک)،سندیپ(بھالاپھینک)، امت کمار سروہا(کلب تھرو)، دیپاملک(گولاپھینک)، دھر مبیر(کلب تھرو)،انکردھما(1500میٹر)،بعشافرمان(پاورلفٹنگ)، سیش نارائن جادھو(تیراکی)، نریش کمار شرما(نشانے بازی)


Share: