ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نابالغ لڑکی کی عصمت دری کرنے والا شخص گرفتار

نابالغ لڑکی کی عصمت دری کرنے والا شخص گرفتار

Sun, 18 Sep 2016 12:00:23    S.O. News Service

غازی آباد، 17؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ضلع کی پوجا کالونی میں 25سالہ ایک شخص کو 11سال کی اپنی ایک رشتہ دار کی مبینہ طور پر عصمت دری کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا۔تھانہ انچارج امید یادو نے کہا کہ جمعرات کی رات منوج نے گھر میں اکیلا پاکر اپنی نابالغ رشتہ دار کی عصمت دری کی ، بعد میں اس نے اس کو کسی کو نہیں بتانے کی دھمکی دی۔نابالغ لڑکی نے اپنے والدین کو یہ پورا واقعہ بتایا اور انہوں نے پولیس کے پاس اس کی شکایت درج کرائی۔مخبری ملنے پر منوج کو گرفتار کر لیا گیا اور آئی پی سی کی دفعہ 376اور پا کسو قانون کے تحت اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔


Share: