ابوجا،10؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نائجیریا میں سلامتی کے نگران اداروں نے مختلف ججوں کے گھروں پر چھاپے مار کر لاکھوں ڈالر ضبط کر لیے۔ صدر محمد بخاری کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کا حصہ تھی اور اسے عدلیہ کو ہدف بنانے سے تعبیر نہ کیا جائے۔ نائجیریا کی بار ایسوسی ایشن اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں نے ان چھاپوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں سیاسی مخالفین سے نمٹنے کی ایک کارروائی قرار دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران آٹھ لاکھ ڈالر برآمد کیے گئے اور سات ججوں کو رشوت خوری کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔