نئی دہلی ،23جون؍(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) شاستری پارک کی سب سے بڑی قادری مسجد میں یوں تو جمعہ کی نماز کے لئے عام طور پر ہزاروں نمازی آتے ہیں لیکن رمضان کے آخری جمعہ کی نماز میں یہ تعداد چار گنا ہو جاتی ہے. نماز کے بعد فلسطین کے حق میں ہوئے احتجاج میں تقریبا دس ہزار لوگ جمع ہو گئے اور بھارت اور فلسطین زندہ باد کے نعرے لگانے لگے. لوگوں نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔دہلی میں آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام کی سرپرستی میں تاریخی احتجاج کے علاوہ خبر ہے کہ ممبئی میں رضا اکیڈمی کی سرپرستی میں اکیڈمی کے سربراہ سعید نوری کی صدارت میں مظاہرہ ہوا جس میں کئی ہزار لوگوں نے شرکت کی. اسی طرح حیدرآباد میں ہی آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام کے زیر انتظام ہوئے احتجاج میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے. جے پور میں سید محمد قادری کی صدارت میں سانگانیر میں زوردار مظاہرہ ہوا جس میں دو ہزار افراد نے شرکت کی. کولکتہ میں مولاناحسن رضوی کی صدارت میں میں مظاہرہ ہوا جس میں خبر ہے کہ ایک ہزار لوگ شریک ہوئے. اسی طرح راجستھان کے ادے پور میں ہزار لوگوں نے حصہ لیا. اتر پردیش کے شہر سنبھل، راجستھان کے ادے پورمیں'بین الاقوامی قدس ڈے' پر زوردار احتجاج کئے جانے کے خبر ہیں۔پروگرام میں عاشق رسول فرنٹ کے حاجی شاہ محمد قادری، بلند مسجد کے امام قاری رفیق نوری، فروک مسجد کے امام مولانا اسرارالحق، امام مفتی اشفاق حسین قادری۔، مدرسہ صابریہ کے قاری فرقان،غوثیہ مسجد کے مولانا عباس، مسجد رضا کے مفتی اقبال مصباحی، مدرسہ نور قرآن کے مولانا محمد عالم، مدرسہ گلشن اسلام کے مولانا مستقیم، جامع مسجد کردم پوری کے مولاناکامل رضا، جعفرآباد کے مولانا فردوس اور مولانا معراج، سیلم پور کے قاری شمس و مولانا انور، مولانا غلام محمد، مولانا شعبان و قاری معین الدین، قادری مسجد کے کاری جمشید اور زاہد رضا، مدرسہ سقلین کے قاری فہیم سمیت ہزاروں لوگ موجودرہے۔