ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب پڈوبدری سے ایک این آر آئی لاپتہ

مینگلور کے قریب پڈوبدری سے ایک این آر آئی لاپتہ

Wed, 14 Sep 2016 13:29:03    S.O. News Service

منگلورو14/ستمبر(ایس او نیوز) ریاض سعودی عربیہ میں بر سرروزگار ابوبکر پڈوبدری جو کچھ دنوں کی چھٹیوں پر اپنے شہر آیا ہواتھاوہ مبینہ طور پر9/ستمبر سے اچانک لاپتہ ہوگیا ہے۔

 کہا جاتا ہے کہ ابوبکر ریاض کی Al-Sadhan سوپر مارکیٹ میں سوپروائزر کے طور پر ملازم تھا۔وہ پڈوبدری سے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ جوکٹّے میں واقع اپنی سسرال میں آیا ہوا تھا۔ 9ستمبر کو اس نے اپنی کو بیوی کو بتایا تھا کہ وہ پاسپورٹ سے متعلق کچھ کارروائی کے لئے منگلورو جارہا ہے۔ پھر اس کے بعد و ہ پلٹ کر گھر نہیں آیا۔ اور نہ ہی وہ کسی کو نظر آیا۔ تب سے اس کا فون بھی سوئچ آف آرہا ہے۔ پانمبور پولیس اسٹیشن میں ابوبکر کی گمشدگی کا کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: