ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میتھیو نے امریکی مشرقی ساحلی پٹی میں 10انسان نگل لئے

میتھیو نے امریکی مشرقی ساحلی پٹی میں 10انسان نگل لئے

Sun, 09 Oct 2016 16:03:46    S.O. News Service

نیویارک،9؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بحر اوقیانوس سے اٹھنے والا طاقتور طوفان مختلف ملکوں میں تباہی پھیلاتا ہوا امریکی مشرقی ساحلی پٹی سے گزر گیا ہے۔ شمالی کیرولینا سے گزرتے ہوئے اِس طوفان کے ہمراہ موسلا دھار بارش کے ساتھ ساتھ 120 کلومیٹر فی گھنٹے کے جھکڑ چل رہے تھے۔ شمالی کیرولینا تک پہنچتے پہنچتے اس طوفان کی شدت میں کمی آ چکی تھی۔گزشتہ روز فلوریڈا کی مشرقی ساحلی سے ٹکرانے کے بعد سے مختلف امریکی علاقوں میں میتھیو طوفان کی لپیٹ میں آ کر دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ نشیبی علاقے میں سیلابی پانی کھڑا ہے۔ بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔


Share: