ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی پال میں بینک اسٹاف کے بھیس میں کالج پروفیسر سے 1.25لاکھ روپے لوٹے گئے

منی پال میں بینک اسٹاف کے بھیس میں کالج پروفیسر سے 1.25لاکھ روپے لوٹے گئے

Tue, 20 Sep 2016 10:02:24    S.O. News Service

اڈپی20/ستمبر(ایس او نیوز) منی پال پولیس اسٹیشن میں منی پال انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسرسدھنشو بھوشن راجونے شکایت درج کی ہے کہ بینک اسٹاف کے بھیس میں کچھ لوگوں نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور ان سے 1.25لاکھ روپے اینٹھ لئے ہیں۔

 پروفیسر بھوشن راجو کا کہنا ہے کہ گوتم بھاٹیہ،سویتا، منیش،انیتا اورویریندر کمار نے اپنے آپ کو اسٹانڈر چارٹرڈ بینک کے اسٹاف کی حیثیت سے متعارف کروایا۔ اس کے لئے انہوں نے بینک کے نام سے جعلی ای میل آئی ڈی بنایا تھا۔پھر بینک سے 50لاکھ روپے قرضہ دلانے کا وعدہ کرتے ہوئے یکم اگست سے 3/ستمبر تک 1,24,500 روپے NEFTٹرانسفر کے ذریعے وصول کرلئے۔ان فریب کاروں نے پروفیسر کو اس بات کا یقین دلایا تھا کہ یہ رقم انکم ٹیکس سروس ٹیکس کے بطور وصول کی جارہی ہے۔مگر پروفیسر کے نام پر جب بینک سے قرضہ منظور نہیں ہوا تھا اس نے منی پال پولیس اسٹیشن میں مذکورہ افراد کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کروایا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
 


Share: