ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے وی کے سنگھ کے اسسٹنٹ سے پوچھ گچھ کی

منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے وی کے سنگھ کے اسسٹنٹ سے پوچھ گچھ کی

Wed, 12 Oct 2016 19:07:44  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،12اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)منی لانڈرنگ کے ایک معاملے کی تحقیقات کر رہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس سلسلے میں مرکزی وزیر اور فوج کے سابق سربراہ وی کے سنگھ کے ایک اسسٹنٹ سے آج پوچھ گچھ کی۔یہ معاملہ انٹیلی جنس ایجنسی را کو 22کروڑ روپے کی لاگت سے اوچائی پر استعمال ہونے والے خیموں کی فراہمی میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے منسلک ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ ایجنسی کے جاسوسوں نے اس معاملے میں منی لانڈرنگ روک تھام ایکٹ(پی ایم ایل اے) کے تحت شمبھو پرساد سنگھ کابیان درج کیا ہے۔ان سے گزشتہ ہفتے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ذرائع بتاتے ہیں کہ وزیر مملکت برائے امورداخلہ کے ساتھی پر لگے الزامات کے مطابق شمبھو نے مبینہ طور پر ریسرچ اینڈ اینالسس ونگ کی خفیہ یونٹ کے آرڈر کو پورا کرنے کیلئے بینک سے 30کروڑروپے کا قرض لیا تھا لیکن بعد میں اس نے قرض نہیں چکایا۔اس معاملے میں سال 2014میں ایف آئی آردرج کی گئی تھی جس کی بنیاد پر ایجنسی نے پی ایم ایل اے مقدمہ درج کیا۔ذرائع کے مطابق یہ معاملہ انٹیلی جنس ایجنسی راکی خفیہ یونٹ ایس ایف ایف کو سال 2009سے 2013کے درمیان 22کروڑ روپے کی لاگت سے اونچائی پراستعمال ہونے والے خیموں کی فراہمی میں مبینہ کرپشن کا ہے۔سی بی آئی نے سائیں بابا بلڈروں اینڈ کنسلٹنٹس اور اس کے تین ڈائریکٹر شیام سندر بھٹٹر، جے پی این سنگھ اور مجری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔مجری شمبھو کی بیوی ہے۔


Share: