ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو کے الال ساحل پر لہروں میں بہہ گئیں 4 خواتین -  ایک خاتون ہوئی فوت - 3 کو بچا لیا گیا 

منگلورو کے الال ساحل پر لہروں میں بہہ گئیں 4 خواتین -  ایک خاتون ہوئی فوت - 3 کو بچا لیا گیا 

Tue, 11 Jun 2024 17:42:02    S.O. News Service

منگلورو 11 / جون (ایس او نیوز) الال ساحل پر لہروں سے کھیلنے کے دوران اچانک اٹھنے والی ایک اونچی لہر نے چار خواتین کو سمندر میں گھسیٹ لیا جس کی وجہ سے ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی جبکہ بقیہ تین خاتون کو زندہ بچانے میں مقامی لوگوں کو کامیابی ملی ۔ 
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق غرقابی کی وجہ سے ہلاک ہونے والی خاتون کا نام پاریمی رتنا کماری (57 سال) ہے جو کہ آندھرا پردیش میں کونداپورا کے سریلنگا پلّی کی رہنے والی تھی ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ پانچ خواتین کا ایک گروپ  سیاحت کے لئے 6 جون کو حیدرآباد سے میسورو کے سفر پر نکلا تھا ۔ میسورو میں سیاحت کے بعد 7 جون کو یہ لوگ انووا کار کے ذریعے کوڈاگو پہنچے ۔ 9 جون کو انہوں نے سبرامنیا مندر میں حاضری دی ۔ اس کے بعد 10 جون کو دھرمستھلا مندر میں حاضری دینے کے بعد خواتین کا یہ گروپ الال ساحل پر پہنچا تھا ۔
    
جب یہ چاروں خواتین الال ساحل پر سمندری لہروں سے کھیل رہی تھیں تو ایک اونچی لہر اٹھی اور چاروں کو سمندر گھسیٹ لے گئی ۔ موقع پر موجود مقامی ان کی مدد کے لئے  فوراً دوڑ پڑے اور چاروں کو سمندر سے باہر لانے میں کامیاب ہوگئے ۔ رتنا کماری کو بے ہوشی کی حالت میں ڈیرلکٹہ کے اسپتال میں لے جایا گیا مگر اس کی جان نہیں بچائی جا سکی ۔ 
    
اس ضمن میں الال پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ 


Share: