ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں سرکاری اسکیموں کی تشہیر کے لئے نصب کی گئی ڈیجیٹل اسکرین 

منگلورو میں سرکاری اسکیموں کی تشہیر کے لئے نصب کی گئی ڈیجیٹل اسکرین 

Tue, 28 Nov 2017 20:36:02    S.O. News Service

منگلورو 28؍نومبر (ایس او نیوز) منگلورو ڈی سی دفتر کے داخلی دروازے کے پاس سرکاری اسکیموں کے تعلق سے عوام کو آگاہی دینے کے لئے ایک ایل ای ڈی تشہیری اسکرین نصب کی گئی جس کا افتتاح ضلع انچارج وزیر رماناتھ رائے نے کیا۔

افتتاحی تقریب کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل اسکرین جس پر 32لاکھ روپے خرچ آئے ہیں،ریاست میں اپنی قسم کی پہلی تشہیری اسکرین ہے،جس میں حکومت کی طرف سے جاری کی گئی عوامی مفاد کی مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات ظاہر کی گئی ہیں۔اس اسکرین پر صبح دس بجے سے رات 9بجے تک معلومات کا ڈیجیٹل ڈسپلے ہوتا رہے گا۔

اس موقع پر ایم ایل اے محی الدین باوا، جے آر لوبو،ڈپٹی کمشنرسسی کانت سینتھل وغیرہ موجود تھے۔


Share: