منڈگوڈ 7/اکتوبر (ایس او نیوز/نذیر تاڑپتری) رات میں بے خوف ہوکر جواکھیلنے میں مصروف چند لوگوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سنگنلّی نامی مقام پر مندر کے پیچھے کچھ لوگ جوا کھیل رہے تھے۔اطلاع ملنے پر پی ایس آئی لکّپا کی قیادت میں پولیس نے چھاپہ مارااور سانتیش گنگو جی پاٹل، دنیش کوبیر گوڈا،ایرجّا مادھو اپا پاٹل، شامبھاجی پاٹل اور وٹھلا درگنا کو گرفتار کرلیا۔ان کے قبضے سے جوا کھیلنے کے لئے استعمال ہورہے 1190روپے اور کارڈ ضبط کیے گئے ہیں۔