ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی میں 4.5کروڑ کا دھوکہ دینے والا منگلورو میں گرفتار

ممبئی میں 4.5کروڑ کا دھوکہ دینے والا منگلورو میں گرفتار

Tue, 06 Sep 2016 11:25:08    S.O. News Service

منگلورو 6/ستمبر (ایس او نیوز) مہاراشٹرا میں تقریباً تین سو لوگوں کو جعلسازی کے ذریعے لگ بھگ 4.5کروڑ روپے کا دھوکہ دینے والی ٹولی کے ایک رکن کومنگلورو میں گرفتارکیا گیا ہے۔

 معلوم ہوا ہے کہ ممبئی کے تھانے علاقے میں واقع مہاتما پھولے چوک پولیس اسٹیشن میں اس دھوکے باز ٹولی کے خلاف معاملہ درج ہے۔ ممبئی پولیس نے منگلورو پولیس سے درخواست کی تھی کہ اس ٹولی کے رکن سنتوش بھوجنّا پجاری کو گرفتار کرنے میں اس کا تعاون کرے۔اس درخواست پر عمل کرتے ہوئے منگلورو پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی پائی ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق تھانے میں ایک رہائشی چال تعمیر کرنے کے نام پر سری سائی ایکویرا نامی کمپنی نے 293افراد سے 4.5کروڑ روپے وصول کیے تھے۔یہ سات افراد پر مشتمل ٹولی تھی۔ جو مکانات تعمیر کرنے کی شروعات کرنے کے بجائے جمع شدہ رقم کے ساتھ یکے بعد دیگرے علاقے سے فرار ہوگئی۔متاثرہ افراد کی شکایت پر ممبئی پولیس نے عوام کے ساتھ فریب دہی کے دو معاملے درج کرتے ہوئے وجئے سنجے کیندرے (۳۲ سال)،عرفان نبی احمد خان (۰۳ سال)، آشیش دتا رام ساونت(۵۳سال) اور سچن شانتا رام گاونکر(۴۳ سال) کو گرفتار کرلیا تھا۔مبینہ طور پرمنگلورو کا سنتوش پجاری دونوں معاملات میں شامل تھا اور گزشتہ ۲ سال سے مفرور تھا۔

منگلورو کے شیرتاڈی گاوں میں سنتوش کے چھپے ہوئے ہونے کی مصدقہ اطلاع پر موڈبدری پولیس انسپکٹر رامچندرا نائک کی قیادت میں منگلورو سٹی پولیس کی ایک ٹیم نے اس کی جائے پناہ پر چھاپہ مارااور ملزم کو دھر دبوچ لیا۔گرفتاری کے بعدملزم کو موڈبدری کی عدالت میں پیش کیا گیا اور تھانے پولیس کی تحریری درخواست پر سنتوش پجاری کو اس کے حوالے کیا گیا۔


Share: