مولانامحمدولی رحمانی سمیت علماء ودانشوران کاخطاب ،بڑی تعدادمیں شرکت کی اپیل
نئی دہلی14اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)حکومت ہندکی طرف سے مسلم پرسنل لاء میں مداخلت اوریکساں سول کوڈکی سازش کے پس منظرمیں ’مسلم پرسنل لاء‘کوسمجھانے کی غرض سے کل بروزسنیچرایک کانفرنس کاانعقاد بعنوان’تحفظ شریعت کانفرنس‘ صبح نوبجے اسلامک کلچرل سنٹرلودھی روڈمیں ہوگا۔جس میں علماء وفضلاء وائمہ مساجدسے خصوصی طورپرشرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔تاکہ اپنے اپنے حلقہ میں عوام سے جڑکراسلامی قانون کی معنویت کوسمجھاسکیں۔یہ کانفرنس آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈکے جنرل سکریٹری امیرشریعت مولانامحمدولی رحمانی کی ہدایت پرمنعقدکی جارہی ہے جس میں ملک کے مشاہیرعلمائے کرام واہل وفکرودانش شرکت کریں گے۔موجودہ پس منظراورمیڈیاکے ذریعہ پھیلائی جارہی غلط فہمیوں کے پس منظرمیں یہ اقدام نہایت اہم ہے۔بورڈایک طرف خواتین میں بیداری اوررائے عامہ سے حکومت کوباخبرکرانے کیلئے دستخطی مہم بھی چلارہاہے پیس فاؤنڈیشن آف انڈیاکی طرف سے جاری عمومی دعوت نامہ میں بڑی تعدادمیں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔جنرل سکریٹری فاؤنڈیشن مفتی اعجازارشدقاسمی نے بتایاکہ اس کانفرنس کے انعقادکامقصدعوام سے جڑے نمائندوں کے ذریعہ عوام تک مسلم پرسنل لاء کی تفہیم ہے۔پروگرام کے آرگنائزرمفتی محمدسلیم قاسمی اورحافظ جاویدنے اس مہم میں ساتھ دینے کی گذارش کی ہے۔