جموں6؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)وشو ہندو پریشد(وی ایچ پی) نے آج دعویٰ کیاکہ کشمیر کوئی سیاسی مسئلہ نہیں،بلکہ ’’اسلامی بنیاد پرستوں‘‘کی ایک ’’فرقہ وارانہ‘‘تحریک ہے۔وی ایچ پی نے ریاست کے موجودہ حالات سے نمٹنے کیلئے اسے برداشت نہ کرنے کے اعلان کے رویہ کے اعلان کی بھی اپیل کی۔وی ایچ پی کے ایک ترجمان نے کہاکہ کشمیر کوئی سیاسی مسئلہ نہیں، بلکہ پوری طرح فرقہ وارانہ اوراسلامی بنیاد پرستوں کی تحریک ہے۔اس حالات سے پوری سختی سے نمٹنا چاہئے اور اس میں ہونے والی تاخیر اور ناکامی سے ایسے عناصر کا حوصلہ بڑھے گا۔ترجمان نے کہاکہ قانون کی حکمرانی کا اطلاق کرتے وقت اور پڑوسی ممالک سے ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے جوانوں کی قربانی کرنے والے ہمارے مسلح افواج کو سلامی دے کر میں اپنی بات پوری کرتا ہوں۔وی ایچ پی نے کشمیر وادی میں موجودہ بدامنی کو ختم کرنے کی کوششیں کے تحت مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں آئے کل جماعتی وفدکاجموں میں استقبال کیاہے۔تنظیم نے کہا کہ وہ کشمیر میں ہو رہے احتجاج مظاہروں کو وادی سے ہندوؤں کے صفائے کے ملک مخالف قوتوں کے’’ناپاک منصوبے‘‘کے طور پر دیکھتا ہے۔