ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرغ ملہ درگاہ کا چندے کا ڈبہ بھرکر لبالب: ڈبوں کو خالی کرانے میں افسروں پر کوتاہی کا الزام

مرغ ملہ درگاہ کا چندے کا ڈبہ بھرکر لبالب: ڈبوں کو خالی کرانے میں افسروں پر کوتاہی کا الزام

Tue, 06 Sep 2016 11:33:45    S.O. News Service

چنتامنی:6 /ستمبر(محمد اسلم؍ایس او نیوز)شہر سے نو کیلومیٹر دوری پر واقع معروف حضرت اماں جان باواجانؒ درگاہ شریف کا چندہ جمع کرنے کا ڈبہ ہر دو تین ماہ میں ایک مرتبہ کھول کر گنتی کیا جاتا ہے پچھلے چند ماہ قبل وقف بورڈ کے افسروں نے درگاہ کے ان ڈبوں کی گنتی کرانے کی ذمہ داری کینرا بینک کے حوالے کردی تھی کیونکہ ڈبوں کو کھول کر رقم کی گنتی کے دوران کئی لوگ بر آمد ہونے والی رقم کو غبن کرنے کی شکایتیں سننے میں آرہی تھیں۔ اس لئے وقف کے افسروں اورضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے چیرمین بی۔ایس۔رفیع اللہ وغیرہ نے درگاہ کے ان بوکسوں کے گنتی کرانے کی ذمہ داری مرغ ملہ کینرا بینک منیجر کو سونپ دی تھی ۔ مگر اب خبر ملی ہے کہ درگاہ کے اندر موجود تمام بوکسس میں پیسے بھر چکے ہیں اب زائرین کو ان ڈبوں میں پیسے ڈالنے کے لئے بالکل ہی جگہ نہیں ہے اسلئے وہاں کے چند مجاور حضرات نے مجبوراًاُن بوکسوں کے اوپر ایک  اورڈبہ رکھا ہے تاکہ زائرین اُس میں رقم ڈال سکیں لیکن زائرین اُن ڈبوں میں رقم نہیں ڈال رہے ہیں عوام نے اس ضمن میں  وقف کے افسروں پر زور دیا ہے کہ وہ  درگاہ کی ہنڈی کو خالی کرائیں اوررقم کو بنک میں جلد سے جلد جمع کرائیں تاکہ زائرین کو ڈبوں میں منت وغیر کی رقم ڈالنے میں آسانی ہوں ۔

چند زائرین نے بتایا کہ وقف کے ضلعی افسران مرغ ملہ صندل کے موقع پر دورۂ کرکہ چلے گئے لیکن آج تک ضلع کے وقف کے افسران مرغ ملہ درگاہ کا رخ تک نہیں کیا اگر درمیان میں مرغ ملہ کا رُخ بھی کرتے ہیں تو وہ برائے نام کرتے ہیں اس لئے وہاں زائرین کو نہ تو پانی کی سہولت ہے اور نہ ہی پاکی صفائی ۔ مرغ ملہ کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ چکبالاپور ضلع کے وقف افسرکو کئی مرتبہ درگاہ کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور یہاں زائرین کوہورہی پریشانیوں کے متعلق شکایتیں کی جاچکی ہیں لیکن وقف کے افسران اس جانب بالکل دھیان نہیں دے رہے ہیں

درگاہ کے سپروائیزر طیب پاشاہ نے تصدیق کی ہے کہ درگاہ کے بوکسس بھر چکے ہیں جس سبب اُن بوکسوں کے اوپردوسے ڈبوں کو رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ پچھلے چند دنوں سے مقامی کینرا بینک منیجر کو درگاہ کے ان بوکسوں کی رقم کی گنتی کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں لیکن بینک کے منیجر بینک میں زیادہ مصروفیات ہونے کی بات کررہے ہیں نمکان پلی حضرت جلال خاکی شاہ مولاباباؒ درگاہ کے بوکسوں کی بھی گنتی کرکے کئی ماہ ہوچکےہیں وہاں کے بھی ڈبوں کو کھول کر گنتی کرنے کی ضرورت ہے، مگر اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔

سابق اڈھاک کمیٹی کے رُکن وکیل سی ایس انور خان نے اس موقع پر بتایا کہ مرغ ملہ اورچنتامنی کے درمیان والی سڑک پربار بار حادثات پیش آتے رہتےہیں ان حادثات میں جان گنوانے والے اکثر درگاہ کو آنے والے زائرین ہی ہوتے ہیں کیونکہ جمعہ کے دن درگاہ کو جانے والے چند شرارتی نوجوان ٹووہیلر بائک کی رئسنگ کرتے ہیں اس سے گر کر لوگوں کی موت ہورہی ہے اسلئے حادثات کو قابو پانے کے لئے اُس راستے میں محکمہ پولیس کو تعینات کرکے تیز رفتار ی سے چلانے والی گاڑیوں کو پکڑ کر جرمانہ عائد کیا جانا چاہئے ۔


Share: