نئی دہلی ،24؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کوئی بھی بینک 500اور 2000روپئے کے ان نوٹوں کو لینے سے انکار نہیں کر سکتا ہے جن پرکچھ لکھا ہوا ہوحالانکہ آدمی ایسے نوٹوں کو بدلوا نہیں سکتا ہے یہ نوٹ صرف جمع کرنے والے کے اکاؤنٹ میں جمع کئے جا سکتے ہیں۔آر بی آئی کے حکام نے یہ معلومات دی ہیں۔بین الاقوامی تجارتی میلے میں ریزرو بینک آف انڈیا اقتصادی خواندگی کے تحت میلے میں آنے والے لوگوں کو بیدار کر رہا ہے۔یہاں نئے نوٹوں کے فیچر سمیت لوگوں کو ان کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہے۔ساتھ میں ڈیجیٹل کے ذریعہ جڑنے کے لئے بھی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔پرگتی میدان کے ہال نمبر 18میں لگے آر بی آئی کے اسٹال میں لوگ اپنے سوالات لے کر بھی پہنچ رہے ہیں۔کوئی یہاں 500 اور 2000روپئے کے ایسے نوٹوں کی قانونی حیثیت جاننا چاہ رہا ہے جن پر کچھ لکھا ہوا ہے۔تو کوئی بینک کے خلاف شکایت کرنے کے طریقے کے بارے میں معلومات کر رہا ہے۔کسی کو 10 روپئے کے سکّوں کے بارے میں معلومات چاہیے۔آر بی آئی کے حکام نے بتایا کہ مرکزی بینک پہلے بھی اس سلسلے میں شکایات دور کر چکا ہے۔میلے کے دوران لوگ 500 اور 2000 روپئے کے نئے نوٹوں پر کچھ لکھا ہونے کی صورت میں ان کی قانونی حیثیت پر سوالات ہیں۔ہم یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ نوٹ پر کچھ لکھا ہونے یا رنگ لگ جانے کی وجہ سے بھی قانونی ہے۔ بینک انہیں لینے سے انکار نہیں کرسکتاہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ کسٹمر ایسے نوٹوں کو بینک سے بدلوا نہیں سکتے ہیں، لیکن ایسے نوٹ وہ اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع کروا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آر بی آئی صاف نوٹوں کی پالیسی کی پیروی کرتا ہے۔نئے نوٹو ں کو لے کر اب رقم کی واپسی کی پالیسی نہیں آئی ہے لہٰذا جن نوٹوں پر کچھ لکھا ہے انہیں بدلوایانہیں کیا جا سکتا ہے مگر اکاؤنٹ میں جمع کیا جا سکتا ہے۔آر بی آئی نے ایسے نوٹوں کا لیگل ٹینڈر واپس نہیں لیا ہے۔حکام نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم میلے میں آئے لوگوں کو نئے نوٹوں کی خصوصیت کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرر ہے ہیں تاکہ وہ جعلی نوٹوں کی شناخت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ہم نے پمفلیٹ شائع کرائے ہیں۔ان پر نوٹوں کے بارے میں تفصیلی معلومات پرنٹ ہے جن کو پڑھنے کے بعد لوگ نوٹ کی صحیح طریقے سے شناخت کر سکتے ہیں۔حکام نے بتایا کہ 500، 2000اور 200روپئے کے نوٹوں پر 17خصوصیات ہیں جبکہ 50روپے کے نئے نوٹ پر 14 خصوصیات ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ ہمارے پاس شکایتیں لے کر آ رہے ہیں کہ دکاندار 10روپے کے سکے نہیں لے رہے ہیں۔ہم ان کو بتادیا ہے کہ 10روپے کے تمام سکے درست ہیں۔ہم نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن میلے میں لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم میلے میں ڈیجیٹل لین دین کے لئے بھی لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔افسر نے کہا کہ نیٹ بینکنگ استعمال صرف اسمارٹ فونز والے ہی نہیں بلکہ فیچر فون رکھنے والے بھی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیچر فون استعمال کرنے والے لوگ اپنے فون سے * 99 # ڈائل کرکے انٹرنیٹ کے بغیر بھی دو اکاؤنٹس کے درمیان لین دین کر سکتے ہیں۔اس کے لئے صارف کو اسی نمبر پر ڈائل کرکے اپنارجسٹریشن کرانا ہوگا۔