ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لکھنؤ میں مایاوتی کی مہاریلی، بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں دلتوں کو ہراساں کئے جانے کا الزام

لکھنؤ میں مایاوتی کی مہاریلی، بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں دلتوں کو ہراساں کئے جانے کا الزام

Sun, 09 Oct 2016 23:02:12    S.O. News Service

لکھنؤ 9/ اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) بی ایس پی سپریمو مایاوتی آج کانشی رام کی 10 ویں برسی کے موقع پر لکھنؤ میں ایک بڑی ریلی کرتے ہوئے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا. بی ایس پی کا دعوی ہے کہ یہ مایاوتی کی اب تک کی سب سے بڑی ریلی ہے. کانشی رام یادگار کے پاس ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے.

مایاوتی نے موجودہ حکمراں پارٹی سماج وادی پارٹی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس وقت خواتین اور بزرگوں کی حالت بہت خراب ہو گئی ہے. حکومت میں بدعنوانی کا غلبہ ہے اور کروڑوں روپے اشتہارات میں خرچ کر دیے گئے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوپی میں حالات صدر راج لگنے کے قابل ہیں. وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ مودی کے وعدے کھوکھلے ثابت ہوچکے ہیں. مرکز نے بھی یوپی کی ترقی پر توجہ نہیں دی. ریزرویشن کے معاملے میں مرکز نے نظر انداز کیا ہے. مرکز نے اپنے ایک چوتھائی وعدے بھی پورے نہیں کئے ہیں.

ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں دلتوں کو ہراساں کیا جارہا ہے. مسلمانوں کے ساتھ تعصب والا رویہ اپنا یاجارہا ہے۔ مسلم کمیونٹی خوف میں مبتلا ہونے پرمجبور ہیں. ملک میں لوک سبھا کے انتخابات میں مودی اور بی جے پی کی طرف سے کئے گئے وعدے ہوا ہوائی وعدے بن کر رہ گئے ہیں۔ گوركشا کے نام پر دلتوں پر بھی اب ظلم و ستم ڈھایا جارہاہے


Share: