نئی دہلی، 5 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردانہ ٹھکانوں کو سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے مرکزی وزیر مہیش شرما نے آج کہا کہ فوج کی قربانیوں پر سوال کرنا سیکورٹی فورسز کی توہین اوربڑا گناہ ہے۔انہوں نے یہاں ایک پروگرام کے الگ کہا کہ یہ فوج کے تئیں خلاف ورزی ہے،قوم کے لئے اس سے بڑی خدمت نہیں ہو سکتی جس میں جان نچھاور ہو جاتی ہے،اس قربانی پر سوال اٹھانا بڑا گناہ ہے۔شرما نے کہا کہ صرف ہندوستان کے لوگ ہی نہیں بلکہ دنیا بھی ہندوستان کی طاقت اور اس کی قیادت میں اعتماد رکھتی ہے۔زور دیتے ہوئے کہ پاکستان الگ تھلگ پڑ چکا ہے، شرما نے امید ظاہر کی کہ اس(پاکستان)کی سوچ میں تبدیلی آئے گی۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان ایک قابل ملک ہے ،ہمارے پڑوسی کو بھی ہماری طاقت معلوم ہے،سب سے اہم نقطہ ہے کہ ملک کی قیادت فعال اور مضبوط قوت ارادی والے شخص کے ہاتھوں میں ہے،یہ نریندر مودی کے ہاتھ میں ہے،یہ پیغام ہمارے پڑوسی کے لئے کافی ہے۔