ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلسطینی نوجوان کے فدائی حملے میں دو صہیونی جنہم واصل، حماس کی تحسین

فلسطینی نوجوان کے فدائی حملے میں دو صہیونی جنہم واصل، حماس کی تحسین

Mon, 10 Oct 2016 16:15:50    S.O. News Service

مقبوضہ بیت المقدس ،10؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں کل اتوار کی شام ایک فلسطینی شہری نے فدائی حملہ کر کے دو صہیونی فوجی ہلاک کر دیے۔ صہیونی فوج کی فائرنگ سے حملہ آور بھی شہید ہو گیا۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کو بیت المقدس میں فدائی حملے کو جرات مندانہ قرار دیتے ہوئے حملہ آور کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اتوار کے روز بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری نے فائرنگ کر کے دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا تھا۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور فلسطینی شہری کو بھی اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی میں شہید کر دیا۔ شہید کی شناخت مصباح ابو صبیح کے نام سے کی گئی ہے جس کا تعلق بیت المقدس سے بتایا جاتا ہے۔ ابو صبیح اسرائیلی فوج کو مطلوب تھا اور گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے اس کے اہل خانہ کو الٹی اس کی اسرائیلی پولیس کو حوالگی کا الٹی میٹم دے رکھا تھا۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمت تنظیموں نے بیت المقدس میں اسرائیلی فوج پر فدائی حملے کو غیور نوجوان کا جرات مندانہ اقدام قرار دیا۔ حماس کے ترجمان ابو زھری نے کہا کہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان کا فدائی حملہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاستی جرائم کا فطری رد عمل ہے۔ حماس شہید فلسطینی فدائی حملہ آور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس کی کارروائی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔


Share: