ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فرضی ڈگری تنازعہ:ایرانی کو طلب کرنے پر یکم اکتوبر کوفیصلہ 

فرضی ڈگری تنازعہ:ایرانی کو طلب کرنے پر یکم اکتوبر کوفیصلہ 

Fri, 16 Sep 2016 15:01:09    S.O. News Service

نئی دہلی، 15؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دہلی کی ایک عدالت اگلے ماہ فیصلہ کرے گی کہ مختلف انتخابات لڑنے کے لیے الیکشن کمیشن کے سامنے دائر حلف نامے میں اپنی تعلیمی قابلیت کے سلسلے میں مبینہ طور پر غلط معلومات دینے کو لے کر ان کے خلاف شکایت پر مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو طلب کیا جائے یا نہیں۔میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ہروندر سنگھ نے کہا کہ فیصلہ تیار نہیں ہے۔انہیں آج ہی اپنا فیصلہ سنانا تھا لیکن معاملہ کی اگلی سماعت کی تاریخ یکم اکتوبر کو مقرر کر دی۔عدالت نے 3 ؍ستمبر کو شکایت کنندہ اور فری لانس رائٹر احمر خان کی طرف سے دی گئی دلیلوں اور الیکشن کمیشن اور دہلی یونیورسٹی کی طرف سے ایرانی کی تعلیمی ڈگری کے سلسلے میں سونپی گئی رپورٹ کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے موجود ایک افسر نے اس سے پہلے عدالت سے کہا تھا کہ تعلیمی قابلیت کے سلسلے میں ایرانی کی طرف سے دائر دستاویزات کا پتہ نہیں چل رہا ہے، حالانکہ اس سلسلے میں معلومات ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔عدالت کی سابقہ ہدایات کے مطابق ڈی یو نے بھی کہا تھا کہ 1996میں بی اے کورس کے سلسلے میں ایرانی کے دستاویزات کا ملنا باقی ہے۔اس کا 2004کے لوک سبھا انتخابات کے دوران دائر حلف نامے میں مبینہ طور پر انہوں نے ذکر کیا تھا۔عدالت نے گزشتہ سال 20؍نومبر کو شکایت کی عرضی منظور کر لی تھی جس میں الیکشن کمیشن اور ڈی یو کے حکام کو ہدایات دینے کی اپیل کی گئی تھی کہ ایرانی کی قابلیت کے ریکارڈ کو لایا جائے جب انہوں نے کہا کہ وہ عدالت کے سامنے اسے پیش کرنے میں غیر فعال ہے۔


Share: