ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غرب اردن سے بیت المقدس داخلے کے دوران فلسطینی دوشیزہ گرفتار

غرب اردن سے بیت المقدس داخلے کے دوران فلسطینی دوشیزہ گرفتار

Sat, 17 Sep 2016 16:46:54    S.O. News Service

مقبوضہ بیت المقدس،14 ؍ستمبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم سے مقبوضہ بیت المقدس میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لے لیا۔ فلسطینی دوشیزہ کو بیت لحم کی ایک فوجی چوکی سے حراست میں لیا گیا ہے۔نامہ نگار کے مطابق گرفتار کی گئی فلسطینی لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کی گرفتاری کی وجہ معلوم ہوسکی ہے۔ حراست میں لی گئی فلسطینی لڑکی کو اسرائیلی فوج نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔


Share: