ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عیدالفطر کی رات کو ہوگی مسقط میں بھٹکل مسلم جماعت کی عید ملن تقریب؛ بچوں کےہوں گے رنگا رنگ اور دلچسپ پروگرام

عیدالفطر کی رات کو ہوگی مسقط میں بھٹکل مسلم جماعت کی عید ملن تقریب؛ بچوں کےہوں گے رنگا رنگ اور دلچسپ پروگرام

Sat, 24 Jun 2017 15:43:46    S.O. News Service

مسقط 24/جون (ایس او نیوز)  بھٹکل مسلم جماعت مسقط کی جانب سے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی شاندار عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بچوں کے رنگا پروگرام ہوں گے۔ عیدملن کی یہ خوبصورت تقریب عیدالفطر کی رات یعنی یکم شوال کو بعد نماز عشاء رامی  ڈریم ریسارٹ، سیب میں رکھی گئی ہے۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے عیدملن کمیٹی کنوینر عبدالواجد دامودی نے  بتایا کہ  رات نو بجے سے دس بجے تک رات کی ضیافت ہوگی، جس کے بعد جلسہ کی کاروائی آگے بڑھے گی۔

پروگرام میں مسقط میں تعلیم حاصل کرنے والے ہونہار بھٹکلی  بچوں کو تعلیمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ نوائطی ترانے، بچوں کے معلوماتی و مزاحیہ اسٹیج پروگرام سمیت دیگر دلچسپ پروگرام ہوں گے۔ لکی ڈراء کے ذریعے ممبران کو آخر میں قیمتی انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

عید ملن کے لئے بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری رکن الدین محی الدین کوچوباپا مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما ہوں گے۔

تقریب میں شریک ہونے کے لئے ممبران کے لئے ضروری ہے کہ وہ داخلہ کوپن حاصل کریں۔ جس کے لئے روی میں جناب حبیب الرحمن اکرمی (باپانے) سے موبائل نمبر 99040851 پر رابطہ کرسکتے ہیں ، اسی طرح سیب میں جناب وصی اللہ مصباح سے موبائل نمبر 99068695  پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پورا پروگرام ساحل آن لائن پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔


Share: